کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی منگھوپیر ٹاؤن کی اقلیتی امور کمیٹی نے پی ایس 118 کے رکن صوبائی اسمبلی نصیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یو سی 14 محمدی مسجد کے اطراف اور غوثیہ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بروقت نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ کمیٹی نے کہا کہ ان کی مداخلت کے باعث جلد ہی ان علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ اس فیصلے سے شہریوں خصوصاً خواتین اور بچیوں کی آمد و رفت محفوظ اور آسان ہوگی۔ کمیٹی نے کہا کہ یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ علاقے کے تمام سیاسی نمائندے عوامی مسائل کے حل میں مسلسل کردار ادا کر رہے ہیں




