LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) چئیرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعرات کے روز ممبران قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ملک ابرار احمد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 20 نومبر، 2025)(بگ ڈیجٹ): چئیرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعرات کے روز ممبران قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ملک ابرار احمد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہری مسائل کے حل اور بلدیاتی سہولیات میں بہتری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود گوندل، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت سینئر افسران نے خصوصی شرکت کی۔

ممبران قومی اسمبلی کو اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں، پارکس، صفائی، واٹر سپلائی اور دیگر سہولیات کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہری سہولیات کی اپ گریڈیشن اور سروس ڈلیوری کے نئے ماڈلز اور آپشنز پر کام کر رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینا اور بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جدید سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ سسٹم کے ذریعے صفائی کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے شہری و دیہی اسلام آباد میں یکساں طور پر مؤثر اور مربوط صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ملاقات میں مزید بتایا گیا کہ شہر بھر کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو دو پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح بڑھتی ہوئی شہری اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر پرائیویٹ سیکٹر کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، انوائرمنٹ اور کمیونٹی سروسز میں شامل کیا جارہا ہے۔

رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت سے سروس ڈیلیوری میں بہتری ، شفافیت، وقت کی پابندی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ممکن ہوگا۔ رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی شہری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے عصر حاضر کی سروس ڈیلیوری تقاضوں کو اپنانا انتہائی اہم ہے۔

 

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نفاذ سے موجودہ ملازمین کی ملازمت ہرگز اثر انداز نہ ہوگی۔ ملاقات میں شہر کے تمام سیکٹرز، دیہی علاقوں اور مضافات میں یکساں معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع پلان پر اتفاق کیا گیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X