اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ
مجموعی طور پر منصوبے کے تقریباً 50 فیصد سے زائد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے
دورہ میں چیئرمین سی ڈی اے کا منصوبے کے مختلف سیکشنز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ
ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ
شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے گرڈرز کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، بریفنگ
اسی طرح اس منصوبے میں شامل پائل ورک بھی پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے، بریفنگ
بیرل اسٹرکچر کا 70 فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے، بریفنگ
بیرل اسٹرکچر کا کام مکمل ہونے کے بعد گرڈرز لانچنگ اور چھت کے کاموں کا آغاز کردیا جائیگا، بریفنگ
شاہین چوک منصوبے کی دیواروں پر تیزی سے کام جاری ہے، بریفنگ
اسی طرح منصوبے کی سلپ روڈز پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، بریفنگ
شاہین چوک منصوبے سے ملحقہ پل پر ٹرانزمس سمیت دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، بریفنگ
منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں، بریفنگ
چیئرمین سی ڈی اے کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے ابتک تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر اظہار اطمینان
منصوبے کے تعمیراتی کاموں کی ٹائم لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت
چیئرمین سی ڈی اے کی منصوبے کی بیوٹیفکیشن کیلئے دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ، ڈیجیٹل بورڈز اور ایل ای ڈی لائٹس پر بھی کام کرنے کی ہدایت
شاہین چوک انڈر پاس کا منصوبہ اسلام آباد شہر کے انفراسٹرکچر میں جدت اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، محمد علی رندھاوا
اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ سفر کرنے والے شہریوں اور گردونواح کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو سگنل فری سفری سہولیات میسر آئیں گی، چیئرمین سی ڈی اے
پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریزیڈنٹ انجینئرز منصوبے پر جاری تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے زریعے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنائے، محمد علی رندھاوا کی ہدایت


