راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) تھانہ بنی پولیس کی کارروائی،ایک ماہ قبل شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل،مقتول کی اہلیہ اور آشنا قاتل نکلے، مقتول کی اہلیہ،آشنا اور اس کا ساتھی گرفتار،ملزمان نے منصوبہ بندی سے مقتول کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،مقتول کی اہلیہ کے آشنا نے اپنی دوکان پر کام کرنے والے ملازم کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی، ابتدائی طور پر مقدمہ میں ایک خاتون کو نامزد کیا گیا جس کا وقوعہ سے کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا،پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا تو مقتول وقار احمد کی اہلیہ اور اہلیہ کا آشنا قاتل نکلے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا،مقتول کی اہلیہ اور آشناہی قاتل نکلے، مقتول کی اہلیہ،آشنا اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے منصوبہ بندی سے مقتول کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،مقتول کی اہلیہ کے آشنا نے اپنی دوکان پر کام کرنے والے ملازم کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی تھی،ابتدائی طور پر مقدمہ میں ایک خاتون کو نامزد کیا گیاتھاجس کا وقوعہ سے کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا،پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا تو مقتول وقار احمد کی اہلیہ اور اہلیہ کا آشنا ہی قاتل نکلے،پولیس نے تفتیش کے دوران سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے مدد لی،گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول کی جائیداد ورقم حاصل کرنے کے لیے اسے راستے سے ہٹایا گیا، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اندھے قتل کی موثر تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول،ڈی ایس پی وارث خان، ایس ایچ او بنی اور ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔