راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ صدرواہ سید آفتاب شاہ کا ہمراہ ٹیم جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ 02 منشیات سپلائر گرفتار 1260 گرام ہیروئن 1600 گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آفتاب شاہ نے روزانہ کی بنیاد پر علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ہمراہ پولیس ٹیم مزید 02 منشیات سپلائرز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس ٹیم نے دربار کریمی سٹاپ کے سامنے مشکوک شخص سے دوران پڑتال 1260 گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ مزید کاروائی میں پولیس ٹیم نے رات تقریباً 11:30 بجے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے آتے ہوئے مشکوک شخص سے دوران تلاشی 1600 گرام چرس برآمد کر لی ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ایس ایچ او صدرواہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے میں ناسور بن گئے ہیں جن کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
۔
