راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا راولپنڈی دورہ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی سگنل فری کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
راولپنڈی میں سگنل فری کوریڈور 30- ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا،وزیراعلی نے راولپنڈی سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے ہدف دیدیا
راولپنڈی کے کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا دورہ، انیکسی چوک، افتخار جنجوعہ اورکچہری چوک کا جائزہ لیا
کچہری چوک پراجیکٹ سے شہریوں کو وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی،کچہری پراجیکٹ میں ماحولیاتی معیار کا خاص خیال رکھا جائے: مریم نواز شریف
لاہور19نومبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی دورہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی سگنل فری کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔راولپنڈی میں سگنل فری کوریڈور 30- ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے ہدف دیدیا۔راولپنڈی کے کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور انیکسی چوک، افتخار جنجوعہ اورکچہری چوک کا جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو کمشنر آفس راولپنڈی میں پراجیکٹ پر مکمل بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کیجناح پارک فلائی اوور کے 80 فیصد پائل مکمل۔جناح پارک انڈر پاس کے 10 فیصد پائل مکمل ہوگئے۔کچہری چوک فلائی اوور کے 28 فیصد پائل اور 32 فیصد گرڈرز کی تنصیب مکمل ہوگئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کچہری چوک پراجیکٹ سے شہریوں کو وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ کچہری چوک پراجیکٹ کی بروقت تکمیل اورشفافیت یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ کچہری پراجیکٹ میں ماحولیاتی معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔