LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) وزیر اعلی مریم نواز شریف کا راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) وزیر اعلی مریم نواز شریف کا راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا راولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے کا اعلان

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا لاہور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جلد از جلد بس اسٹیشن بنانے کی ہدایت
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے 100 ارب سے دیہات میں نیا ڈرینیج اور سیوریج سسٹم لانے کا اعلان کر دیا

 

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا حراسگی کے خلاف نیا قانون لانے کا اعلان

پنجاب میں ہر آنے والا دن پچھلے دن سے بہتر ہوگا۔مریم نواز شریف

80 گرین بسیں پنڈی کے عوام کے لیے ہمارا حقیر تحفہ ہیں۔مریم نواز شریف

بہت سالوں بعد آج پنڈی کی وہی خوبصورتی اور صفائی نظر آئی۔مریم نواز شریف

راولپنڈی آج چمک دمک سے بھرپور ہے ،ہریالی کے ساتھ اور تیزی سے ہوتے ترقیاتی کاموں کے ساتھ۔مریم نواز شریف

راولپنڈی کی عوام کی گرین بسیں آج انکے کے سامنے کھڑی ہیں۔مریم نواز شریف

نواز شریف فلائی اوور اڈیالہ روڈ تکمیل کے آکری مراحل میں ہے،عوام کو گھنٹوں کی مسافت سے نجات ملے گی۔مریم نواز شریف

اسلام آباد ایکسپریس وے سے پشاور روڈ تک 25 کلومیٹر طویل ،9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور پر مشتمل سگنل فری کوریڈور بنا رہے ہیں-مریم نواز شریف

آج سگنل فری کوریڈور کا کام 30 ارب روپے سے شروع ہوا ہے اور اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔مریم نواز شریف

سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دو لاکھ افراد براہِ راست فائدہ اٹھائیں گے۔مریم نواز شریف

ڈیڑھ سال میں جتنے کام سڑکوں اور ہسپتالوں میں پنڈی میں ہوئے کبھی نہیں ہوئے۔مریم نواز شریف

راولپنڈی کی ہر گلی اور محلے کو روزانہ صاف کر رہے ہیں۔مریم نواز شریف

پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب کے ورکر پوری لگن اور ایمانداری سے کام میں مصروف ہیں۔مریم نواز شریف

راولپنڈی میں پہلے بھی اگر کچھ کام ہوا تو نواز شریف یا شہباز شریف نے کیا یا پھر اب ہو رہا ہے۔مریم نواز شریف

راولپنڈی میٹرو شہباز شریف نے بنائی مری میں جتنے کام ہوئے نواز شریف نے کیے۔مریم نواز شریف

مسلم لیگ ن کے سوا کبھی کسی نے پاکستان یا پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی۔مریم نواز شریف

مخالف کہتے ہیں کام کرتی تو مسلم لیگ کرتی ،کام آتا ہے تو انہی کو آتا ہے۔مریم نواز شریف

کچھ لوگوں کا ذکر ہو تو گالیاں، دنگا اور فساد یاد آتا ہے اور نواز شریف کا نام سوچو تو انفراسٹرکچر اور ترقی کا نام ذہن میں آتی ہے۔مریم نواز شریف

مسلم لیگ جب بھی آئی ملک نے ترقی کی،جب نکالا گیا ملک پیچھے گیا-مریم نواز شریف

ایک حقیقت ہے کہ کام کرنا آتا ہے تو صرف مسلم لیگ ن کو ہی آتا ہے۔مریم نواز شریف

عوام کی خدمت کرنا آتی ہے تو بھی مسلم لیگ کو آتی ہے۔مریم نواز شریف

پنجاب میں گزشتہ ایک سال میں 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنی ہیں۔مریم نواز شریف

رواں سال ایک ہزار انٹر ویلج سڑکیں بننے جا رہی ہیں۔مریم نواز شریف

پنجاب کے کسی شہر میں کوئی سڑک ٹوٹ پھوٹ والی نہیں رہے گی۔مریم نواز شریف

واہگہ سے لاہور تک کا علاقہ پہلے ٹوٹا پھوٹا تھا اب عالی شان بن کوریڈور بن چکا ہے-مریم نواز شریف

واہگہ بارڈر پر جب سیاح آتے تھے تو شرمندگی ہوتی تھی
اب 14 کلومیٹر کے خوبصورت گرین ہیریٹیج کوریڈور بن گیا ہے۔مریم نواز شریف

جو بھی ہمارے ملک میں قدم رکھے گا کوریڈور کو دیکھ اش اش کر اٹھے گا۔مریم نواز شریف

پورے پنجاب میں سڑکیں بن رہی ہیں-مریم نواز شریف

سڑکیں ہموار ہوتی ہیں تب ہی الیکٹرک بسیں چلتی ہیں۔مریم نواز شریف

الیکٹرو بس فضا کو آلودہ نہیں کرے گی اور اس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔مریم نواز شریف

خواتین، بزرگ، خصوصی افراد اور طلبہ کے لیے سفر بالکل مفت ہے۔مریم نواز شریف

خصوصی افراد جو زمین پر خود گھسیٹ کر بس تک پہنچتے تھے آج انکے لئے الیکٹرو بس میں وہیل چیئر رکھ دی ہے۔مریم نواز شریف

یہ بالکل نئی بس ہے وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹس کے ساتھ۔مریم نواز شریف

آج کل موبائل کے بغیر گزارا نہیں اس لیے یہ سہولت لازمی رکھی گئی ہے۔مریم نواز شریف

بس میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ ہے،حراسگی سے بچاؤ کے لیے CCTV مانیٹرنگ موجود ہے۔مریم نواز شریف

پنجاب میں اب خواتین بے خوف ہو کر سفر کریں۔مریم نواز شریف

جب تک پنجاب کی بیٹی اور ماں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرے گی مریم نواز سکون سے نہیں بیٹھے گی۔مریم نواز شریف

دسمبر تک 1100 گرین بسیں سڑکوں پر آ جائیں گی پہلے چھوٹے شہر، پھر بڑے شہروں میں فراہم کیں-مریم نواز شریف

ہر ضلع میں ایک جیسی سہولت ہوگی مریم نواز کے دل میں کسی قسم کی تفریق نہیں۔مریم نواز شریف

پنجاب میں ہر شہری برابر کا حق رکھتا ہے۔مریم نواز شریف

دس ماہ کی قلیل مدت میں ایک لاکھ گھر زیرِ تعمیر ہیں یہ بہت بڑا ریکارڈ ہے۔مریم نواز شریف

اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 350 سے 400 گھر روزانہ تعمیر ہو رہے ہیں۔مریم نواز شریف

لوگ کرائے کے مکان چھوڑ کر اپنے گھروں میں جا رہے ہیں۔مریم نواز شریف

پاکستان کا پہلا کینسر ہسپتال جنوری میں علاج شروع کرے گا۔مریم نواز شریف

کوابلیشن مشین سے 20 کینسر مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔مریم نواز شریف

کینسر سٹیج ون کے مریض کوابلیشن مشین سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔مریم نواز شریف

سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بن کر فعال ہو گیا،جلد افتتاح ہوگا-مریم نواز شریف

ساہیوال میں کارڈیک سینٹر بن گیا،لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بن رہا ہے۔مریم نواز شریف

نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ان تمام بیماریوں کا علاج ہو گا جن کا علاج پاکستان میں نہیں-مریم نواز شریف

کلینک آن وہیل گھر گھر جا کر علاج کر رہا ہے۔مریم نواز شریف

کینسر مریضوں اور دیگر ادویات جو نہیں ملتیں تھیں اب 100 فیصد مفت ہیں،دہلیز پر ملتی ہیں-مریم نواز شریف

میں نے اسپتال میں ساؤنڈ سسٹم پر اعلان چلوا دیا کہ
“آپ نے اسپتال میں پیسے نہیں دینے دوا ہسپتال میں موجود ہے۔مریم نواز شریف

موذی امراض کے مریضوں کو دو دو ماہ کا اسٹاک گھر پر دروازے پر دے رہے ہیں۔مریم نواز شریف

ٹائپ ون کے بچوں کی انسولین بھی گھر بھیجی جا رہی ہے۔مریم نواز شریف

20 شہروں میں کارڈیالوجی سینٹر بن رہے ہیں۔مریم نواز شریف

ایک سال کے اندر ایئر ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہے کسی اور صوبے میں نہیں۔مریم نواز شریف

15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ مل رہے ہیں ماہانہ 3000 روپے دیے جائیں گے۔مریم نواز شریف

 


طلبہ اب رکشوں میں دھکے کھا کر یا لفٹ مانگ کر نہیں باعزت سفر کریں گے۔مریم نواز شریف

پنجاب کے وہ طلبہ جن کے پاس پیسے نہیں پڑھائی کی ذمہ داری پنجاب حکومت نے لی ہے۔مریم نواز شریف

ہونہار اسکالرشپ سے80 ہزار ذہین بچوں کو تعلیمی معاونت دی جا رہی ہے ۔مریم نواز شریف

50 ہزار سرکاری اسکولوں میں مسنگ فیسلیٹیز پوری کی جا رہی ہیں۔مریم نواز شریف

چند دنوں میں پنجاب میں کوئی اسکول ایسا نہیں رہے گا جہاں بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہوں۔مریم نواز شریف

سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کی جارہی ہے۔مریم نواز شریف

غریب بچوں میں کمزوری کے باعث اسکول میل پروگرام شروع کیا اس سے انرولمنٹ بڑھ گئی ہے۔مریم نواز شریف

اکتوبر میں ہمیشہ سموگ ہوتی تھی شاید پہلی بار اکتوبر اور نومبر میں کم ہوئی ہے۔مریم نواز شریف

سموگ میں بازار اورسکول بند کرنے پڑتے لیکن ایک سال میں پنجاب میں سموگ میں 60–70 فیصد کمی آئی ہے۔مریم نواز شریف

فصلوں کی باقیات کو جلانے ،گاڑیوں کی فٹنس پر کنٹرول اور سموگ گنز کے استعمال سے بہتری آئی ہے۔مریم نواز شریف

سموگ کے خاتمے کے لئے دن رات محنت پر مریم اورنگزیب کو شاباش دیتی ہوں۔مریم نواز شریف

پوٹھوہار ریجن میں پانی کی کمی ختم کر رہے ہیں اسی سال ہر گھر تک پینے کا پانی پہنچائیں گے۔مریم نواز شریف

دیہات کو ماڈل ولیجز بنایا جا رہا ہے دیہات کے لوگوں کو شہروں والی ساری سہولیات دی جائیں گی۔مریم نواز شریف

پنجاب فوڈ باسکٹ ہے،رواں سال 20 ہزار مزید ٹریکٹر دیے جا رہے ہیں ہائی ٹیک فارمنگ مشنری دی جارہی ہے-مریم نواز شریف

جتنا کام ہم نے ڈیڑھ سال میں کیا اتنے 10 سال میں کبھی نہیں ہوئے۔مریم نواز شریف

کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں ہوتا۔مریم نواز شریف

پنجاب نیا آرڈیننس لایا ہے زمین پر قبضے کا فیصلہ 30 دن کے اندر ہو گا۔مریم نواز شریف

سینکڑوں قبضے ایک ہفتے میں واپس مل گئے،لوگوں کی نسلیں عدالتوں میں رُل جاتی تھیں قبضہ ختم نہیں ہوتا تھا -مریم نواز شریف
۔

آسان کاروبار اسکیم سے 85 ارب روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔مریم نواز شریف

ہر جگہ درخت لگ رہے ہیں ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ فوج میدان میں ہے۔مریم نواز شریف

پی ایچ اے اور واسا ہر شہر میں بن رہے ہیں۔مریم نواز شریف

پنجاب میں ترقی ہوگی تو خوشحالی ہوگی۔مریم نواز شریف

‏CCD نے جو کام کیا 70 فیصد کرائم کم ہوا،اب لوگ بندوق اٹھانے سے ڈرتے ہیں، مافیاز منتیں کرتے ہیں۔مریم نواز شریف

اگر پنجاب کے عوام محفوظ نہ ہو تومیرے لیے لمحۂ فکر ہوگا۔مریم نواز شریف

مخالف پارٹی کی خاتون نے کہا میں مریم نواز کے پنجاب میں محفوظ ہوں۔مریم نواز شریف

سڑک پر کھڑے ہو کر خواتیں پر آوازیں کسنا اب ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔مریم نواز شریف

پنجاب کو اسلحہ سے پاک کر رہے ہیں ،تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والوں پر شکنجہ سخت ہے۔مریم نواز شریف

سی این ایف محنت کرکے منشیات کی لعنت سے بچوں کو بچا رہی ہے۔مریم نواز شریف

نواز شریف کی بیٹی ہے تو کام کرے گی تو خوشی ہوتی ہے کہ والد اور چچا کے نام سے پہچاناجائے۔مریم نواز شریف

80 مزید بسیں راولپنڈی کو مل رہی ہیں۔مریم نواز شریف

پرفارمنس پر بات ہوگی تو صبح سے شام ہوجائے گی لیکن بات ختم نہیں ہوگی۔مریم نواز شریف

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X