ابو ظہبی (بگ ڈیجٹ) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے قطر میں حماس رہنماوں پر حملے کے بعد اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے کان نے رپورٹ کیا ہے کہ قطر میں حماس کے رہنماوں پر حملے کے خلاف متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا۔اماراتی اقدام کو قریبی اقتصادی اور دفاعی روابط کے حامل دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں تنا کی ایک علامت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی رہنماوں کو قتل کرنے کی کوشش پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی، لیکن بدھ کو اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے قطر کو وارننگ دی کہ یا تو وہ حماس کے عہدیداروں کو ملک بدر کرے یا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے، کیونکہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو ہم کریں گے۔