اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اس سلسلے میں متعددبار سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی جواب جمع کروایا کہ جلد سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی قر عہ اندازی کروائی جائے گی لیکن اس فیصلے پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا،سی ڈی اے مزدو ریونین کی سنیئر قیادت نے بھی کئی بار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا،ممبراسٹیٹ طلعت محمودگوندل اور متعلقہ حکام سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے لیے درخواست کی لیکن سی ڈی اے انتظامیہ آج تک عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد سے گریزاں ہے اس سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے سولہ ستمبربروزمنگل کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کے زیر اہتمام میٹنگ کاانعقاد کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدو ریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اسدمحمود،راجہ رئیس سمیت دیگرعہدیداران اور ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پرخطا ب کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پلاٹ ہماراحق ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی ہے،سی ڈی اے انتظامیہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح اقدامات کے باوجود سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے سے قاصر ہے اور تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے سی ڈی اے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے،اس موقع پر پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کے ایگزیکٹوچیئرمین سلطان بہادر،چیف آرگنائزرراجہ شکیب الرحمان،چیئرمین ساجد رشید،صدرچوہدری نثار،جنرل سیکرٹری قاری عمردراز،بابر حسین اعوان،حاجی عبدا لصبور،اظہر حسین،ملک محمد حنیف و دیگر نے کہا کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں دی گئی احتجاجی کال میں تمام ملازمین بھرپورشرکت کریں گے تاکہ ہم انتظامیہ کو یہ بتاسکیں کہ مزدورطاقت ہیں اور وہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔