اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصے کیخلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی۔
دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ قرآن میں بھی بہن کو حصہ دینے کا لکھا ہوا ہے۔ اس حکم سے کیسے انکاری ہو سکتے ہیں؟ جائیداد تقسیم کی دستاویز پر بہن کے دستخط ہی نہیں۔ بہن کے وراثتی حصے کے خلاف بھائی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے بہنیں کھانا بنا کر دیتی اور گھر کی صفائی کرتی ہیں ۔ بھائی بہنوں سے خدمت کرواتے ہیں جائیداد میں حصہ کیوں نہیں دینا؟