LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سابق امیدوار قومی اسمبلی انبساط طاہر صادق نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں لاکھوں خاندانوں کو مشکلات اور مصیبتوں کے گرداب میں ڈال دیا ہے۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سابق امیدوار قومی اسمبلی انبساط طاہر صادق نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں لاکھوں خاندانوں کو مشکلات اور مصیبتوں کے گرداب میں ڈال دیا ہے۔ یہ وقت سیاست یا ذاتی مفادات کا نہیں بلکہ انسانیت کا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ بچے، کھلے آسمان تلے پناہ ڈھونڈتی خواتین اور روزگار سے محروم دہقان ہماری فوری توجہ اور عملی مدد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ اٹک کی سرزمین ہمیشہ سے انسان دوستی اور خدمت کا گہوارہ رہی ہے، اور اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ اور ان کا خاندان متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گےنہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو یہ احساس دلانا ضروری ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔انبساط طاہر صادق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شفاف اور فوری اقدامات کے ذریعے متاثرین کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی صاحبِ استطاعت افراد، کاروباری طبقے اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اپنے وسائل انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم نے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد نہ کی تو کل ہم سب اس بے حسی کے بوجھ تلے دب جائیں گے۔انہوں نے نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بڑھیں اور ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں۔ تعلیمی اداروں، این جی اوز اور صحافتی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ متاثرین کی آواز ہر فورم تک پہنچائیں تاکہ عالمی برادری بھی پاکستان کے اس کڑے وقت میں مدد کے لیے آگے آئے۔انبساط طاہر صادق نے کہا کہ یہ لمحہ پوری قوم کو ایک صف میں کھڑا ہونے کا تقاضا کر رہا ہے۔ اگر ہم سیاسی تقسیم اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مشترکہ جدوجہد کریں گے تو یہ آفت بھی ہمارے حوصلوں کے سامنے کمزور پڑ جائے گی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ان آزمائشوں سے نجات دے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم حقیقی معنوں میں متاثرین کے دکھوں کا مداوا کر سکیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X