اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو فیصل آباد کے چوتھے کیس میں 10سال سزا پر رد عمل آگیا۔
ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج ایک ماہ میں چوتھے کیس میں میرے بھتیجے راشد شفیق کو عمرایوب اور شبلی فراز کے ساتھ دس سال قید سنائی گئی ہے جو کہ ظلم ہے ، جبکہ وہ وہاں موجود ہی نہیں تھا اور ہمیں مطلع بھی نہیں کیا گیا، سرکاری وکیل سے ہی بحث کی گئی ،انصاف کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں ،انصاف کو نیلام کیا جارہا ہے ،انصاف کو ٹکے سیل بیچا جا رہا ہے ، خدا کو حاضر جان کر کہتا ہوں کہ راشد شفیق کبھی فیصل آباد گیا ہی نہیں اور آپ نے چار کیسوں میں دس دس سال قید سنا کہ اپنا منہ کالا کیا ہے ،آئین ، قانون اور انصاف کی نہ صرف دھجیاں بکھیری گئیں۔پاکستان میں انصاف دم توڑ گیا ہے ، میں چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ان کی اپیلوں کا جلد فیصلہ کریں ۔جن لوگوں نے ناانصافی کی خدا ان کو پکڑے گا اور انشاء اللہ راشد شفیق بڑی عدالتوں میں بری ہوگا۔