LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی حکومت کا دبنگ فیصلہ ،، کئی سالوں بعد 8 نئے فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کو پاکستان کے مختلف ایریاز میں تعینات کردیا گیا ،، کونسے فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کہاں تعینات ہونگے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی حکومت کا دبنگ فیصلہ ،20سالوں بعد 8 نئے فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کو پاکستان کے مختلف ایریاز میں تعینات کردیا گیا ، موصول دستاویزات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاء اللہ کو ایف آئی ڈی ون اسلام آباد کا چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ انڈسٹریل ٹرائی اینگل کہوٹہ روڈ اسلام آباد ضلع چکوال ،ضلع جہلم ، گلگت بلتستان ،تحصیل راولپنڈی ، روات انڈسٹریل ایریااور تحصیل گوجر خان کے علاقے ان کے دائرہ اختیار میں ہوں گے ،علاوہ ازیں تحرین سارہ کو فیڈرل انسپکٹر آف ڈرگ ٹو اسلام آباد کا چارج دیا گیا ہے جبکہ راوت انڈسٹریل ایریا (مین ایونیو کا جنوب) تحصیل مری ،کوٹلی ستیاں ،آزاد جموں کشمیر ، انڈسٹریل ایریا ، آئی نائن ،آئی ٹین اور نیلور ،تحصیل ٹیکسلا اور ضلع سمیت دیگر علاقے ان کے دائرہ اختیار میں ہوں ، عدنان شاہد اللہ کو ایف آئی ڈی ون پشاور تعینات کردیا گیا ہے ،

نوشہرہ ،مردان ،ایبٹ آباد ، ہری پور ،مانسہرہ ، بٹ گرام ، اپر دیر، لوئر دیر ، سوات، شانگلہ ، بونیر ، مالاکنڈ، کوہستان ، چترال ، باجوڑ اور مہمند کے اضلاع ان کے دائرہ اختیار میں ہوں گے ، شاہد نواز کو ایف آئی ڈی ٹو پشاور کا چارج دیا گیا ہے جبکہ پشاور ،کوہاٹ ،ہنگو ،چارسدہ، صوابی ، کرک، بنوں ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان ، اور ٹانگ کے اضلاع اور شمالی وجنوبی وزیرستان ان کے دائرہ اختیار میں ہوں گے ۔ ماہم مصباح کو ایف آئی ڈی ون لاہور کا چارج دیا گیا ہے ،سندر انڈسٹریل ایریا لاہور ،کنٹونٹمنٹ بورڈ لاہور ، مانگا رائیونڈ روڈ لاہور، ملتان روڈ سمیت علامہ اقبال ٹاون ، واہگہ ٹاون ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت ، گرین ٹاون اور ماڈل ٹاون لاہور سمیت نارروال ضلع ، فیروز پورروڈ لاہور، راوئیونڈ روڈ لاہور، شالیمار ٹاون ان کے دائرہ اختیار میں ہوں گے جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولنگر ، بہاولپور، رحیم یار خان ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور بھی ان کے دائرہ اختیار میں ہوں گے ، محمد عمر کو ایف آئی ڈی لاہور کا چارج دیا گیا ہے ، سمن آباد ٹاون، عزیز بھٹی ٹاون ، اوکاڑہ ، قصور، گوجرانوالہ ، گجرات، حافظ آباد ، منڈی بہاوالدین ، نشتر ٹاون لاہور ، گلبرگ ٹاون لاہور، چنیوٹ ، میانوالی ، بکھر، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ، سیالکوٹ ، سرگودھا ، خوشاب، ملتان ، وہاڑی، لودھراں ، خانیوال ، ساہیوال اور پاک پتن کے اضلاع ان کے دائرہ اختیار میں ہوں گے ۔

طاہر وقاص کو ایف آئی ڈی ون کراچی کا چارج دیا گیا ہے ، ان کے پاس کراچی، کورنگی ڈسٹرکٹ ون ، شاہ فیصل کالونی ، ماڈل کالونی ،کورنگی ، فارماسیوٹیکل انڈسٹریز، فیروز آباد، کیماڑی، گلشن اقبال ، صدر، سول لائن ، میر پور ودیگر علاقے ان کے دائرہ اختیار میں ہوں گے ۔ڈاکٹر اویس احمد کو ایف آئی ڈی ٹو کراچی کا چارج دیا گیا ہے ، ملیر اور لانڈھی ضلع ، بن قاسم ، ابراہیم حیدری، ایئرپورٹ ،کنٹونٹمنٹ ،لانڈھی گوڈاب ، کراچی کورنگی ڈسٹرکٹ ٹو، کراچی سنٹرل کے اضلاع لیاقت آباد، گلبرگ، ناظم آباد ،شمالی ناظم آباد، سپر ہائی وے اور باقی صوبہ سندھ ان کے دائرہ اختیار میں ہوں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X