LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایف آئی اے کی بحریہ ٹاون نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایف آئی اے کی جانب سے بحریہ ٹاون انتظامیہ کی زیر نگرانی چلنے والے مبینہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس نیٹ ورک کی پشت پناہی میں ملک ریاض اور علی ریاض کے علاوہ شاہد قریشی اور عامر رشید کے شامل ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی اے نے سی بی سی اور اے ایم ایل سرکل پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی ہنڈی، حوالہ اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کے دوران 17 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ 13 آپریٹو ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر بحریہ ٹان کے مالیاتی چینلز چلا رہے تھے۔ اس کارروائی میں دو بڑے حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس کو بھی ختم کر دیا گیا۔

جے آئی ٹی نے بحریہ ٹاون ہیڈ کوارٹر اور سفاری ٹان اسپتال پر چھاپے مارے جہاں سے 200 سے زائد اہم فائلیں برآمد ہوئیں جن میں غیر اعلانیہ دولت کے بڑے پیمانے پر شواہد موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر سرورز، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران اربوں روپے مالیت کے اثاثوں کی نشاندہی کر کے انہیں ضبط کر لیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X