LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان ہے تو ہم ہیں، کیونکہ دل تو پاکستانی ہے” — سردار احمد یار ہراج کا جشنِ آزادی پر ولولہ انگیز پیغام

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان ہے تو ہم ہیں، کیونکہ دل تو پاکستانی ہے” — سردار احمد یار ہراج کا جشنِ آزادی پر ولولہ انگیز پیغام

آزاد وطن لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، اس کی حفاظت ایمان کا حصہ اور آئندہ نسلوں کا فرض ہے، نوجوان تعلیم و کردار سے پاکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں — سابق مشیر برائے وزیراعظم

 پاکستان کے قیام کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم کے سابق مشیر سردار احمد یار ہراج نے ایک ولولہ انگیز پیغام میں قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد وطن اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ وہ ارضِ مقدس ہے جس کے حصول کے لیے لاکھوں جانیں قربان ہوئیں، بے گھری اور صعوبتیں برداشت کی گئیں، مگر آزادی کا خواب کبھی مدھم نہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج جب پوری قوم ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے کے ساتھ یہ دن منا رہی ہے تو دنیا کے سامنے یہ پیغام ہے کہ پاکستان نہ صرف ایک حقیقت ہے بلکہ ناقابلِ تسخیر عزم اور نظریے کا نام ہے۔

سردار احمد یار ہراج نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان، وقار اور غیرت کی علامت ہے۔ یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا اور اس کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ “پاکستان ہے تو ہم ہیں، کیونکہ دل تو پاکستان ہے”۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی فضائیں ہمارے لیے امانت ہیں اور اس ورثے کو سنبھالنا ہماری نسلوں کا فرض ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کی ہر سازش کو ہم یکجہتی اور حب الوطنی سے ناکام بنائیں گے۔ نوجوان نسل سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ اپنی تعلیم، کردار اور محنت کے ذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں، کیونکہ مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان ہی ہمارے خوابوں کی حقیقی تعبیر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X