LOADING

Type to search

لاہور (بگ ڈیجٹ) علی احمد ڈھلوں بہترین کالم نگار ” تلخیاں ” اور ذوالفقار راحت کو جرنلزم پر 28 ، ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کیلئے منتخب کر لیا گیا

Share this to the Social Media

لاہور (بگ ڈیجٹ) 28 ، ویں ایشین ایکسی لینس ایوارڈز کی ایوارڈز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علی احمد ڈھلوں کو بہترین کالم نگار ” تلخیاں ” اور ذوالفقار راحت کو جرنلزم پر 28 ،ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخار ی سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے کیا ہے ۔ انہو ں نے بتایا ہے کہ 28 ، ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 22 ، اگست 2025ء بروز جمعہ کو لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے الحمراء ہال نمبر ون شاہراہ قائداعظم لاہور میں شایان شان اور پُروقار طریقے سے منعقد کی جائے گی –
پیر سید سہیل بخاری نے بتایا کہ ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 3 ، سال کے وقفہ کے بعد منعقد کی جا رہی ہے – اور ابھی ایوارڈز کی سلیکشن جار ی ہے تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات شرکت کریں گے اور ملک کے نامور فنکار پرفارم کریں گے ۔وفاقی وصوبائی وزراء سپیکر پنجاب اسمبلی ممبران قومی اسمبلی اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے –
شعبہ نشرواشاعت
0323-8441997

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X