LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) چیف منسٹر پنجاب کاستھرا پنجاب نعرہ ,سینٹری عملہ کی جانب سے نالہ برد

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ); چیف منسٹر پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ ,سینٹری عملہ کی جانب سے نالہ برد کردیا گیا ہے۔ مون سون کے موسم میں مقامی سینٹری عملہ کی جانب سے کچرا نالہ نواب کالونی ڈھوک حسو راولپنڈی میں ڈالنے سے 500 میٹر طویل ڈرین نالہ بند ہو گیا ہے۔جس سے بارش میں سارا گندہ پانی قریبی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے۔ نالے پربسم اللہ ہوٹل چوک سے چھوٹا چوک ڈھوک حسو یونین کونسل نمبر 6 ناجائز تجاوزات کی وجہ سے سارا گندہ پانی سڑک پر کھڑا ہوجاتا ہے۔ جس سے وبائی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔گزشتہ ماہ تجاوزات مہم کے بعد ناجائز تجاوزات دوبارہ قائم کر دی گئی ہیں یہاں تک کہ اس نالے پر ناجائز تجاوزات قائم ہیں کیونکہ کچھ سیاسی افراد سابقہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ قبضے کی بڑی وجہ ہیں۔ اس سلسلے میں کئی بار سینٹری انچارج علاقہ سے درخواست کی لیکن تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X