کراچی (بگ ڈیجٹ) چیئر مین ماڑی پور ٹاون ہمایوں محمد خان نے سال 2026_2025 کا مالیاتی بجٹ پیش کر دیا۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڑی پور ٹاون کا بجٹ برائے سال کا تخمینہ تقریباً 01 ارب 99 کروڑ 48 لاکھ 58 ہزار 470 کا ہے کونسل کے باضابطہ اجلاس میں بجٹ سال 2026_2025 کی کثرت رائے سے منظوری۔
کراچی ماڑی پور ٹاون ہمایوں محمد خان نے وائس چیئرمین آصف کوثر اور میو نسپل کمشنر جاوید قمر کے ہمراہ سال 2026_2025 کا مالیاتی بجٹ پیش کر دیا۔بجٹ اجلاس کا انعقاد مورخہ 25/06/25ء بروز بدھ بمقام کونسل ہال ماڑی پور ٹاؤن میں منعقدہوا۔بجٹ اجلاس میں اراکین کونسل و ممبران کونسل دیگر ٹاؤن افسران کی بڑی تعداد شریک تھی۔بجٹ اجلاس کے آغاز میں تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڑی پور ٹاوُن کابجٹ برائے سال مالیاتی بجٹ کا کل حجم 01 ارب 99 کروڑ 48 لاکھ 58 ہزار 470 روپے ہےجس میں غیر ترقیاتی مصارف کا تناسب %66.44 ہے جب کہ ترقیاتی مصارف کا تناسب %33.46 ہے ۔تخمینہ محاصل کی مد تفصیلات حسب ذیل ہے۔ اوپنگ بیلنس 04لاکھ 51 ہزار 270روپے, OZT شیئر حکومت سندھ سے 01 ارب 67کروڑ 04 لاکھ 07 ہزار200 روپے , پراپرٹی ٹیکس06 کروڑ , اپنے ذرائع سے آمدن ، 06کروڑ 40 لاکھ حکومت سندھ سے متوقع گرانٹ20 کروڑ ، کل آمدن 01ارب99 کروڑ 48 لاکھ 58 ہزار 470 روپے رکھا گیا ہے،جس میں غیر ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 01 ارب 70کروڑ 46 لاکھ 09 ہزار 900 روپے رکھا گیا ہے تنخواہ ملازمین 01 ارب 23 کروڑ 46 لاکھ 09ہزار 900روپے , مصارف وسائر 35 کروڑ , مصارف مرمت ودرستگی 12 کروڑ , کل غیر ترقیاتی مصارف 01 ارب 70کروڑ 46 لاکھ 09 ہزار 900 , ترقیاتی مصارف 85 کروڑ 70 لاکھ, کل مصارف 02 ارب 56 کروڑ 16 لاکھ 09 ہزار 900 , خسارہ ۔ 56کروڑ 67 لاکھ 51 ہزار 430 روپ لگایا گیا۔چیئر مین ہمایوں محمد خان نے معزز اراکین کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میزاینہ 2026_2025 جو ہم نے آج کے اجلاس میں منظور کیا ہے اس میزانیہ کی بنیاد عوامی فلاح بہبود ، انفرااسٹریکچر ، صفائی سہترائی اور ٹاون کی بیوٹی فکیشن کے ساتھ ساتھ ملازمین کی سہولیات کی فراہمی ہے الغرض ہم نے محدود وسائل کے باوجود ایک ایسا میزانیہ ترتیب دے دیا جو کہ ٹاون کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں آنے والے دنوں میں ایک روشن مثال قائم کرے گا اور اس میزانیہ میں تمام اراکین کونسل کی مشا ورت کے ساتھ انکی رائے اور تجویز کو فوقیت حاصل ہے اور یہ بجٹ مکمل طور پر ایک عوام دوست بجٹ ہے