LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی دارالحکومت میں بھکاری مافیا کیخلاف آپریشن کی ضرورت – رانا عمران لطیف

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد چیئرمین پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس رانا عمران لطیف نے وفاقی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے چوکوں، چوراہوں، پارکنگ ایریاز اور اہم مارکیٹوں میں سرگرم بھکاری مافیا کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ملک بھر، بالخصوص اسلام آباد میں سرگرم پیشہ ور بھکاری گروہوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، اور ان گروہوں کے پیچھے موجود گینگ لیڈرز بچوں کو اغوا کر کے ان کے اعضاء ضائع کرتے ہیں تاکہ انہیں مستقل معذوری کی حالت میں سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور کیا جا سکے، رانا عمران لطیف نے پنجاب حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے نئے انسداد گداگری ترمیمی قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ:
” ہمیں خوشی ہے کہ نئے قانون کے مطابق بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 3 سال قید کی سزا بھی تجویز ہے”انہوں نے مزید کہا کہ نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دینا خوش آئند ہے، تاہم انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسی نوعیت کی قانون سازی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT) میں بھی فوری طور پر متعارف کرائی جائے،رانا عمران لطیف نے لاہور ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اینٹی بیگری ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیا اور تین ماہ میں رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے بھکاریوں کے خلاف کارروائی، موبائل ایپ بنانے، چھوٹے بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے، اور فلاحی سینٹرز کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔لیکن بدقسمتی سے اسلام آباد میں ایسی کوئی واضح اور مستقل مہم نظر نہیں آتی۔ چیئرمین نے کہا کہ ” ہر روز ہم چائلڈ بیگرز کو ڈی چوک، آبپارہ، جناح سپر اور جی الیون سگنلز پر سڑکوں پر معذوری کی حالت میں دیکھتے ہیں، جنہیں نہ صرف انسانی ہمدردی کے نام پر استعمال کیا جا رہا ہے بلکہ ان کا منظم استحصال ہو رہا ہے”پیاس انٹرنیشنل کے مطابق Roshni Helpline اور ZARRA جیسے اداروں کو اسلام آباد میں زیادہ فعال بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا جا سکے اور مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے،رانا عمران لطیف نے وزیر داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں انسداد گداگری مہم فوری طور پر شروع کی جائے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خصوصی ٹاسک فورس کی صورت متحرک کیا جائے نئے قانون کے مطابق قانون سازی وفاقی دارالحکومت میں بھی کی جائے،چائلڈ بیگرز، خواتین و بزرگوں کے استحصال میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے سڑکوں پر موجود بچوں کے ڈی این اے، میڈیکل، اور بحالی سینٹرز کی فہرست تیار کی جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *