LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ضلع خانیوال میں محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سپیشل برانچ کے انچارج ملک علم شیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ضلع خانیوال میں محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سپیشل برانچ کے انچارج ملک علم شیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے لائسنس داران، مختلف مکاتب فکر کے نمائندے، ضلعی پولیس، لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ، ریسکیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران محرم الحرام میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ لائسنس داران نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل، تجاویز اور زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی، صفائی، روشنی، ٹریفک پلان، واٹر سپلائی، اور میڈیکل سہولیات جیسے اہم امور پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر ملک علم شیر نے تمام شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ سپیشل برانچ سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے دوران ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ:

> “محرم الحرام اتحادِ امت، صبر، قربانی اور رواداری کا مہینہ ہے۔ ہم سب کو مل کر اس کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے۔ ضلع بھر میں امن، بھائی چارے اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔”

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام جلوس اپنے روایتی و لائسنس یافتہ راستوں پر ہی نکالے جائیں گے، CCTV کیمروں کے ذریعے حساس مقامات کی نگرانی کی جائے گی، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس، بلدیاتی ادارے اور محکمہ صحت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

اجلاس کے شرکاء میں میر بابر علی سید ثاقب نقوی قاری سیف اللہ عابد پیر ابرار شاہ اور پیرووال کے لائسنسدار سید مجتبی حسین شاہ سمیت ضلع بھر سے لائسنسداران محرم الحرام نے شرکت کی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *