LOADING

Type to search

لاہور (بگ ڈیجٹ) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور لاہور آرٹس کونسل ( الحمراء ) کے زیر اہتمام پاکستان آرمڈ فورس اور عزت سادات فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پروقار اور شاندار تقریب ” جاگ اٹھا ہے سارا وطن ” کا انعقاد

Share this to the Social Media

لاہور (بگ ڈیجٹ) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام پاکستان آرمڈ فورس اور عزت سادات فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملی ترانوں اور قومی نغمات کے ساتھ ساتھ ورسٹائل پرفارمنس گروپ کے سربراہ محمد فیاض کی زیر نگرانی و ہدایات چاروں صوبوں ، کشمیر کی ثقافت اور قومی نغمہ پر پروقار پرفارمنس پیش کی گئی – تقریب کی کمپئیر نگ کے فرائض معروف ٹی وی اینکر گوہر شمس نے بڑے احسن انداز میں کی – تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا – اسکے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء، فنکاروں اور ہر مکتبہ فکر کے افراد وشخصیات احترام میں کھڑے ہو گئے – ہال پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا –
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں تو اس میں سب سے بڑا کردار پاکستان آرمڈ فورس کا ہے – پاکستانی عوام خصوصی طور پر جنرل سید عاصم منیر کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے جن کی اعلٰی حکمت عملی اور ائر فورس کے جوانوں نے دشمن کے دانت کٹھے کر دیئے اور مکار مودی ہاتھ جوڑنے پر مجبور ہو گیا – جنرل سید عاصم منیر نےمودی کی تمام بزدلانہ حرکتوں کا منہ توڑ جواب دے کر اپنی قوم کے دل جیت لئے ہیں – پیر سید سہیل بخاری نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہ موجودہ حالات میں آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ انتہائی فائدہ مند ہے – ایک تجربہ کار اور دبنگ جنرل کی ضرورت ہے جو دشمن کی آنکھ میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہو – انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل کی طرح خود ساختہ فیلڈ مارشل نہیں ہیں بلکہ انہیں وزیراعظم پاکستان ، وفاقی کابینہ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی حمایت کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کی قوم کی تائید حاصل ہے – پیر سید سہیل بخاری نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا سب سے اعلٰی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی عسکری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا – فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اصل میں ” محافظ پاکستان ” ہیں – آج کی یہ تقریب پاکستان آرمڈ فورس اور عزت سادات فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک حقیقی معنوں میں کڑی ہے – اس تقریب میں جو گلوکار، گلوکارہ پرفارم کر رہے ہیں انہوں نے جنگ کے دوران فوجی جوانوں کے خون کو گرمانے کیلئے فوری ملی نغمے ، ترانے ریکارڈ کروائے – تمام فنکاروں نے میری ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس عظیم الشان تقریب کا حصہ بنے – معروف شاعر قیصر ندیم گڈو کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر بے مثال ملی نغمات لکھے اور ریکارڈ کروائے –
لیونگ لیجنڈ اداکار راشد محمود نے کہا کہ ہماری فوج ہمارا فخر ہے میں مودی کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم اور ہماری آرمڈ فورس جاگ رہے ہیں اور تمہاری مکارانہ چالوں کا فوری جواب دے کر تمہیں پاک فوج ، ایئر فورس کے جوانوں کے آگے گھٹنے تیکنے پر مجبور کر دیا ہے – انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت شہادت کے جزبے کے ساتھ کرتے ہیں تم اور تمہاری بزدل فوج تنخواہ کیلئے کام کرتی ہے – اداکار راشد محمود نے کہا کہ 1971ء میں ایک ملی نغمہ میرے والد نازش کشمیری نے لکھا تھا ” دیو رگڑا ایناں نو دیو رگڑا ” آج جنرل سید عاصم منیر نے مودی اور ہندوستانی فوج کو رگڑا دے کر کفار پر فتح حاصل کر لی – انہوں نے چیف اف آرمی سٹاف کو اعلٰی ترین اعزاز فیلڈ مارشل بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے حکومت وقت ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، صدر آصف زرداری کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے قوم کے عظیم سپوت کو فیلڈ مارشل بنا کر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں – ٹی وی فلم کےمعروف اداکار عمران احمد نے کہا کہ ہماری فوج ہمارا فخر ہے ہم حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور خصوصی طور پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور انکی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مرد مجاہد جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنا کر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے اس سے ہماری آرمڈ فورس کا مورال بلند ہوا ہے – اس چند روزہ جنگ میں جنرل سید عاصم منیر کی اعلٰی حکمت عملی اور ایئر فورس کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے – ہماری آرمڈ فورس نے رات کے اندھیرے میں مودی فوج کی مکارانہ حملے کو سبوتاژ کر دیا جس پر پاکستان کے عوام اپنی آرمڈ فورس اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر پر فخر کرتے ہیں –
انٹرنیشنل پرموٹر اور چیف آرگنائزر ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان تجمل ظہور بالم بٹ نے کہا کہ میں پاکستان کی فتح کو جنرل سید عاصم منیرکے نام کرتا ہوں اور ان شہداء کے نام کرتا ہوں جنہوں نے اس چند روز کی جنگ میں شہادت کارتبہ حاصل کیا –
پاکستان آرمڈ فورس اور عزت سادات جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ” جاگ اٹھا ہے سارا وطن ” ورسٹائل پرفارمنس گروپ کی منفرد پرفارمنس کو بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی – ابھرتے گلوکار بہلول علی نے خصوصی طور پر جاگ اٹھا ہے سارا وطن کی ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ ریکارڈنگ کروا کر پرفارمنس پیش کر کے داد وصول کی –
گلوکارہ فلک اعجاز نے دو ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے – فلک اعجاز کی پرفارمنس کے دوران ایک بچی پاکستان کا جھنڈا لے کر سٹیج پر آگئی اور دوران پرفارمنس سٹیج پر جھنڈا لہراتی رہی – گلوکار ممتاز علی جوکہ لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کے حقیقی شاگرد ہیں نے دو ترانے پیش کئے انکی پرفارمنس کے دوران ہال پاکستان زندہ باد ،پاک فوج پائندہ باد ، جنرل عاصم منیر زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا – وائرل گانا کی گلوکارہ سائرہ جٹی خصوصی طور پر ساہیوال سے تقریب میں شریک ہونے کیلئے نامور شاعر قیصر ندیم گڈو کے ہمراہ پرفارم کرنے کیلئے آئیں – سائرہ جٹی کی پرفارمنس پر مودی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور حاضرین کے جذبات کو گرما دیا – لیجنڈ گلوکار شوکت علی کے نواسے دانیال شہباز نے اپنے نانا کی یاد تازہ کر دی – دانیال کی آواز ہو بہو شوکت علی خان سے ملتی ہے دوران پرفارمنس شرکاء نے بے پناہ حوصلہ افزائی کی – لیجنڈ گلوکار فخر پنجاب فوک کے شہنشاہ شوکت علی کے صاحبزادے علی عمران شوکت نے ” جاگ اٹھا ہے سارا وطن ” پرفارم کرکے اپنے والد کی یاد تازہ کر دی – لیونگ لیجنڈ فوک گلوکار عباس جٹ نے اپنے منفرد انداز میں پرفارمنس پیش کرتے ہوئے حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی – منڈی بہاؤالدین سے خصوصی طور پر ظفر شیر ڈھول گروپ نے اپنے انداز میں ڈھول پرفارمنس پیش کر کے پاک آرمڈ فورس کو خراج تحسین پیش کیا – گلوکار ناصر بیراج ، گلوکار روحیل وقاص ، گلوکار ار بی قمر نے اپنے اپنے انداز میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملی نغمات پیش کئے – تقریب کے اختتام پر پیرسیدسہیل بخاری نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء سید توقیر حیدر کاظمی کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب انکے تعاون اور سرپرستی میں کی گئی ہے جس سے آج کاپروگرم زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے – اس پروگرام کی کامیابی ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز محمود یعقوب کی معاونت بھی شامل ہے – شرکاء کیلئے ہمدرد لاہور کی جانب سے خصوصی طور پر “روح افزاء ” کا سٹال لگایا گیا – جس سے شرکاء نے اپنی شدید گرمی میں پیاس بھجائی – اس کی نگرانی سید علی بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر ہمدرد لاہور نے کی

سید توقیر حیدر کاظمی
ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء

محمود یعقوب
ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز
لاہور آرٹس کونسل الحمراء

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *