پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی بڑی تعداد میں جنگ گروپ کی اچانک اپنے ملازمین کو برطرف کرنے کی شدید مذمت
روزنامہ جنگ ملازمین کی برطرفی اداروں کی تباہی ثابت ہوگی برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے، پیجا
اسلام آباد() پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے روزنامہ جنگ کے ملازمین کو برطرف کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، پیجا کے چیئرمین ناصر خان خٹک، صدر ساجد خان، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود، فنانس سیکرٹری روبینہ شاہین و مجلس عاملہ کے اراکین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ روزنامہ جنگ کے ملازمین کی اپنے حقوق کےلیے ہر قانونی فورم پر آواز اٹھائی اور متعلقہ فورم پر ان کے حق میں فیصلے آئے ہیں، حال ہی میں ملازمین کے حق میں مستقل ہونے کا فیصلہ آیا تھا، سمجھ سے باہر ہے ایک دم جنگ گروپ کی انتظامیہ کی طرف سے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو برطرف کردیا گیا جنگ ملازمین نے اپنے حقوق کےلیے بھرپور قانونی جنگ لڑی اور کامیاب ہوئے انتظامیہ نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے ان تمام ملازمین کو برطرف کیا جن کے حق میں عدالتوں سے فیصلے آئے ہیں، جنگ ملازمین کی اپنے حقوق کےلیے آواز بلند کرنے پر ایف آئی اے اور پولیس کا استعمال کیا گیا اور ان پر جھوٹی منگھڑت ایف آئی آر درج کروائی گئی، پھر جعلی انکوائری کروائی کر ان کو شوکاز جاری کئے گئے، جنگ کی خواتین ورکرز نے وفاقی محتسب میں انتظامیہ کے خلاف کیس کیا اور جیتا، آئی ٹی این ای، این آئی آر سی، لیبرز کورٹس کے تمام کیسز میں ملازمین کے حق میں فیصلے آئے، جنگ ملازمین نے اپنے جائز حقوق کےلیے آواز بلند کی جس پر ان کے خلاف جنگ انتظامیہ نے بدنیتی پر مبنی انتقامی کارروائی کی ہے جو غیر انسانی اقدام ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی کال پر بھرپور احتجاجی تحریک میں حصہ لے کر بھرپور احتجاج کریں گے.