LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت، محمد اورنگزیب خان کھچی نے وفاقی وزیر ریلوے، محمد حنیف عباسی سے خصوصی ملاقات کی۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت، محمد اورنگزیب خان کھچی نے وفاقی وزیر ریلوے، محمد حنیف عباسی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ثقافتی ورثے کی بحالی، قومی سطح پر ثقافتی منصوبوں کی پیشرفت اور ریلوے سے جڑے ترقیاتی منصوبے شامل تھے۔اس موقع پر میلسی میں جاری ریلوے پارک کے منصوبے پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر محمد اورنگزیب کھچی نے منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پارک نہ صرف عوام کو تفریح کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ دے گا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے گا اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *