راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ )ایس ایچ او تھانہ صدر واہ سید آفتاب شاہ کا ہمراہ پولیس ٹیم جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
علاقے میں دوران ناکہ بندی 04 ملزمان گرفتار 500 روند کلاشنکوف ۔1400گرام چرس و اسلحہ 30 بور پسٹل بمہ روند برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقے میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران محمد سلیم اے ایس آئی ہمراہ ٹیم نے براہمہ انٹرچینج کے قریب ملزم شیان ولد احسان اللہ سے 500 روند کلاشنکوف برآمد کر لئے جبکہ اے ایس آئی فرحت جہانگیر نے ہمرہ ٹیم مسکین آباد چوک میں موٹرسائیکل سوار شخص سے حمائت علی سے پسٹل 30 بور بمہ روند اور منشیات فروش کو بھی گرفتار کر کے 1400 گرام چرس برآمد کر لی مزید کاروائی میں محمد شہزاد اے ایس آئی نے ہمراہ ٹیم ملزم ایاز خان سے پسٹل 30 بور لوڈ شدہ برآمد کر لیا ۔ ایس پی پوٹھوہار نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ۔