اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تلہ گنگ کی مٹی کے سپوت ملک محمد منیب طارق نے کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسلام آباد سے بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ دورانِ تعلیم محمد منیب طارق نے نہ صرف اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ بین الاقوامی سطح کی متعدد پیشہ ورانہ سرٹیفکیشنز بھی مکمل کیں، جن میں صارفین کے رویّے (کنزیومر بیہیویئر)، مارکیٹ ریسرچ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ شامل ہیں۔
مزید برآں، ملک منیب طارق نے کارپوریٹ شعبے میں وسیع عملی تجربہ بھی حاصل کیا، جس کے تحت انہوں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں بطور فنانس انٹرنی کام کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کیا۔