کرم (بگ ڈیجٹ) کرم کے علاقوں بادامہ، میر باغ، مسعود آباد اور مرغائی چنہ میں مقامی مشران نے صدہ میں پاک فوج کے مقامی ونگ کمانڈر کی نگرانی میں رضاکارانہ طور پر ہتھیار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیے۔ اسلحہ جمع کرانے کی یہ کارروائی علاقے میں قیامِ امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔
جمع شدہ اسلحے میں مختلف اقسام کے آتشیں ہتھیار، مارٹر گولے، آر پی جی راؤنڈز، دستی بم اور دیگر گولہ بارود شامل تھے، جنہیں بعد ازاں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔