LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) مولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دے دیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دے دیا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ ملک جنگی صورتحال میں ہے اور پی ٹی آئی اب بھی حکومت پر تنقید کر رہی ہے، کیا آپ ان کو سمجھانے میں یا مذاکرات میں کوئی کردار ادا کریں گے؟۔
جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، وہ بھی ملک کے لئے لڑنے کی بات کرتے ہیں، حکومت بھی لڑنے کی بات کرتی ہے، ان کا لیڈر جیل میں ہے، کارکنان بھی جیل میں ہیں، ان کو لگتا ہے کہ باہر آنے سے ملک کو فائدہ ہو گا، اس لئے وہ یہ مطالبہ بھی سامنے رکھتے ہیں، باقی معاملہ عدالت میں ہے، میں سیاسی بندہ ہوں، کسی بھی سیاسی جماعت کے لیڈر کو جیل رکھنا ٹھیک نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ ابھی اپنی پوزیشن کو واضح نہیں کر رہا، بڑی طاقتوں کا اپنی پوزیشن واضح نہ کرنا ظاہر ہے یہ ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیا، 60 ہزار انسانوں کے قتل عام پر امریکہ خاموش ہے اور وہ اسرائیل کو حق بجانب سمجھتا ہے، امریکہ اپنا مفاد دیکھے گا اس کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو محاذ پر لڑ رہے ہیں وہ جنگ کی حکمت عملی خود بناتے ہیں، جنگ اس حد تک نہیں پہنچی کہ ایٹمی جنگ بن جائے، اس وقت پاکستان کو کئی فتوحات حاصل ہوئی ہیں، پاکستان کے لئے اچھی خبریں آ رہی ہیں اور بھارت جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، من گھرٹ خبریں پھیلا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *