اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے زیر اہتمام کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے تقریب آج مورخہ 17دسمبربروزبدھ بوقت صبح دس بجے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سیکٹر جی-6میں منعقد ہو گی،تقریب کے مہمان خصوصی چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاواہونگے،کرسمس کے اس رنگارنگ پروگرام میں سی ڈی اے بورڈ ممبران،سی ڈی اے افسران،سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان،سول سوسائیٹی سمیت مسیحی برادری کثیرتعداد میں شرکت کرے گی۔