اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس بیورو کا دورہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس بیورو کو جدید تقاضوں کےمطابق ڈھالنے کے لیے ایکشن پلان طلب کرلیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل پولیس بیورو میں اصلاحات سے متعلق اجلاس
ملک میں پولیسنگ نظام کو بہتر بنانے میں نیشنل پولیس بیورو کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ محسن نقوی
ملک بھر میں پولیسنگ کے سلسلے میں پالیسی سازی، ریفارمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کو یقینی بنانے میں اس ادارے کا کلیدی کردار ہونا چاہیئے،محسن نقوی
نیشنل پولیس بیورو پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔ محسن نقوی
نیشنل پولیس بیورو کو وقت کے تقاضوں کے مطابق بھرپور طریقے سے فعال کرنا ہو گا۔ محسن نقوی
نیشنل پولیس بیورو کو اپنے مقاصد کو نئے سرے وضع کرنا ہو گا، محسن نقوی
اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر ایکشن پلان تیار کر کے پیش کیا جائے۔ محسن نقوی
ریسرچ اور انالیسس کیلئے سافٹ ویئر فوری طور پر خریدنے کی ہدایت
سافٹ ویئر سے ملک کے مختلف حصوں میں جرائم سے متعلق جائزہ و تجزیہ کرنا ممکن ہو سکے گا، محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی کی نیشنل پولیس بیورو کے تحت پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے عمل کو بھی جلد نمٹانے کی ہدایت
بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ افسران کو بیرون ملک ٹریننگ اور پوسٹنگ پر بھیجا جائے، محسن نقوی
ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو آئی جی عبد الخالق شیخ کی ادارے سے متعلق وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ
نیشنل پولیس بیورو کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارے کو توجہ کی ضرورت ہے، عبدالخالق شیخ