راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) انچارج چوکی رتہ امرال واجد بھٹی سب انسپکٹر کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، منشیات سپلائر گرفتار، 02کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر شاکر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 2کلو 50گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔