LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) بھارت کا پانچ مقامات پر حملہ ، کوٹلی ، احمد پور شرقیہ ، مظفر آباد ، باغ اور مریدکے شامل

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دینا شروع کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کیے گئے حملوں کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پانچ مختلف مقامات — کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے — پر حملے کیے۔ ان حملوں میں صرف سویلین آبادی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کا ابتدائی تخمینہ دستیاب اطلاعات سے لگایا گیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دستیاب تصاویر اور شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت نے صرف معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔ ان حملوں میں شہید ہونے والے ہر ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ “معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت میں لیا جائے گا اور دشمن کو اس بزدلانہ حرکت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔”

پاکستانی قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *