نئی دہلی (بگ ڈیجٹ) پاکستان کے معصوم سویلین پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کرنے کے بعد بھارت کے وزیر دفاع کا بیان بھی سامنے آگیا۔
بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق بھارتی مسلح افواج نے ‘آپریشن سندور’ کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع دہشت گردی کے مبینہ مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں “غیر فوجی، ناپ تول کر کی گئیں اور اشتعال انگیز نہیں تھیں۔” بیان میں کہا گیا کہ کسی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اہداف کا انتخاب “احتیاط اور برداشت” کے ساتھ کیا گیا۔