LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) سندھ کے مؤقف کی تاریخی جیت، دریائے سندھ سے متنازعہ کینالز منصوبہ منسوخ

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ)( رپورٹ: پیر بخش نوناری )کراچی سندھ کے وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے چھ متنازعہ کینال منصوبوں کے خاتمے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس فیصلے کو سندھ کے عوام اور پورے پاکستان کے لیے ایک “تاریخی کامیابی” قرار دیا۔ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) اجلاس میں سندھ کے عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ کر اپنا وعدہ نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کے عوام کی جائز تشویش سے بخوبی آگاہ تھے اور ان کے احساسات کی مکمل ترجمانی کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جمہوری راستہ اختیار کیا ہے۔ دریائے سندھ سے متنازعہ کینال منصوبوں کی منسوخی ایک ایسا سنگِ میل ہے جو بلاول بھٹو زرداری کی انتھک جدوجہد کا مظہر ہے۔ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سندھ کے مؤقف کی حمایت کی۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ دریائے سندھ پر کسی نئے کینال کی تعمیر صوبوں کی باہمی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں ہوگی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *