LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل او-پی-ڈبلیو-سی برطانیہ کے صدر حاجی عابد حسین نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں تاریخی اوورسیز کنونشن کے کامیاب انعقاد پر استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبدی نے کی

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تقریب میں او پی ڈبلیو سی کے عہدیدران کے علاوہ ممتاز سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات اور کونسلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی حاجی عابد حسین نےاپنے استقبالیہ خطاب میں اوورسیز کنونشن کے کامیاب انعقاد پر سید قمر رضا کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ اوورسیز کنونشن میں جس طرح بیرون ممالک آباد پاکستانیوں کے مسائل کو اعلی ملکی سیاسی وعسکری قیادت کے سامنے زیر بحث لایا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، سمندر پار پاکستانیوں کو سرکاری مہمان کا درجہ دینا ناقابل بیان تجربہ رہا،

تقریب کے مہمان خصوصی اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے چیرمین سید قمر رضا نے اوورسیز کنونشن میں وزیراعظم پاکستان کے اعلانات کو دہراتے ہوئے اس عہد کااظہار کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام حکومتی وعدوں اوراعلانات کو محض الفاظ کی بجائے جلدازجلد عملی جامہ پہنایا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ جائیدادوں کے قبضے، ائیرپورٹس پر عزت و احترام، نادرا، ٹیلیفون رجسٹریشن ، تعلیم ، روزگار اور صحت سے متعلق اوورسیز سے ہونے والے ناروا سلوک کو ماضی کا حصہ بنا دیا جائیگا اور اوورسیز کمیونٹی کے جان ، مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کاوشیں جاری رہیں گی۔

صدر تقریب نعیم نقشبندی نے حکومت پاکستان ، ارباب اختیار، چئرمین او پی ایف سید قمر رضا ، ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی اور انکی ٹیم کو دُنیا بھر کے تقریباً 75 ممالک میں مقیم ، مختلف رنگ ، جنس، نسل ، برادری ، قبیلہ ، صوبائی ، علاقائی، سماجی ، مذہبی ، لسانی ، سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ و سرکردہ شخصیات کو پاکستان کے سبز ہلا لی پرچم کے سائے تلے یکجا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دُنیا بھر کے 75 ممالک کی اوورسیز کمیونٹی نے مہنگے ترین ٹکٹ خرید کر کنونشن میں شرکت کر کے ففتھ جنریشن وار اور اغیار کے ایجنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ریاست کے اداروں عدلیہ، مقننہ،میڈیا اور بالخصوص افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ہے، افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں، اوورسیز پاکستانیز افوج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *