راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) افواج پاکستان موومنٹ خانیوال کے ضلعی چئرمین سید ثاقب حسین نقوی نے کہا ھے کہ ارمی چیف سید عاصم منیر عالم اسلام کے عظیم سپاہ سالار ھیں۔ حافظ اپنے وطن کا محافظ ھے۔ پوری قوم کو یقین ھے ملک کا دفاع مضبوط ھاتھوں میں ھے ۔ فوج نے کال دی تو پورا خانیوال سر پر کفن باندھ کر بارڈر پر کھڑا ھوگا۔ سید ثاقب حسین نقوی کا کہنا تھا بھارت کا منافقانہ چہرہ بے نقاب۔ ھوچکا ھے بھارت میں اگر کسی سایے میں لرزش ہو،سڑک کنارے کوئی کتا مر جائے
یا کوئی معمولی سانحہ بھی پیش آ جائے —
تو اُس کی گونج سیدھی پاکستان کے در پر سنائی دیتی ہے۔نہ کوئی تحقیق، نہ کوئی ثبوت،
بس نفرت کے طوفان میں ڈوبی زبانیں،
اور میڈیا کا زہر آلود شور —جس کے ہر لفظ میں “پاکستان” کو مجرم بنایا جاتا ہے۔ستر برس بیت چکے…* ہم ہمیشہ صفائیاں دیتے آئے،ہم نے بار بار امن کا پیغام دیا،مگر بدلے میں کبھی بارود کی بو ملی،
کبھی پروپیگنڈے کے تیزاب میں جلتے جھوٹ
لیکن اب وقت بدل چکا ہے…اب افواج پاکستان کے سربراہ سید عاصم منیر ھیں جو بہادری اور جرات کی علامت ھیں دنیا کو سمجھ اچکی ھے “اب بہت ہو چکا!”ہم وہ قوم ہیں،جو صبر و تحمل میں بھی عظیم ہیں،مگر اگر غیرتِ ملت للکار دے،تو ہم وہ وارثانِ بدر و کربلا ہیںجن کے لہجے گرجتے بھی ہیںاور میدان ہلا دیتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی حق گوئی،
اور خود جنرل کمار کی گواہی —یہ لمحہ اللہ کی طرف سے ہمیں دیا گیا موقع ہے۔اب دنیا کو بتانے کا وقت ہے:پاکستان اب صرف سنتا نہیں،جواب دینا بھی جانتا ہے۔ موجودہ سپاہ سالار ملک کی اللہ کی رحمت ھیں یہ مرد مجاھد اب فیصلہ کرنا کر چکا ھے کہ کہ وہ بھارتی جھوٹ کے جواب میں معذرتوں کے بوجھ پاکستان کے کندھوں پر نھی پڑنے دیگا وہ بھارت کو دو ٹوک جواب دینے کیلے پرعزم ھیں —حق، غیرت، اور مسلم حمیت کے ساتھ۔ افواج پاکستان کا موقف یہ صرف ایک رائے نہیں،یہ ایک درد ہے، ایک صدا ہے —جو ہر محبِ وطن کے دل سے اٹھ رہی ہے