راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ )چکوال ایس ڈی پی او یاسر مطلوب کیانی کی زیر نگرانی صدر تلہ گنگ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، ایس ایچ او صدر تلہ گنگ راجہ عماد نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر 10 لاکھ مالیتی جوا پکڑ لیا مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 12قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 23ہزار620روپے اور09موبائل فون برآمد، جبکہ موقع سے03موٹرسائیکل اور06مرغے اور آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لیے گئے،
گرفتار ملزمان میں مبشر سلطان ،شفیق،حفیظ،اکرم،اختر زمان،شاہزیب،امیر مختیار، طاہر، یوسف،طالب حسین،غلام علی اور عبد الرحیم شامل ہیں،
قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، احمد محی الدین ڈی پی او چکوال