اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیم پیاس انٹرنیشنل ہومین رائٹس نے اسلام آباد پولیس کی پوش علاقے ایف سیون مرکز میں شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی 16 افراد کی گرفتاری اور بڑی مقدار میں نشہ آور اشیاء برآمدگی کاروائی کو سراہا ہے پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے چیئرمین رانا عمران لطیف نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی و دیگر اعلی افسران کے جرات مندانہ فیصلے اور ایس ایچ او کوہسار میاں خرم کی دبنگ کاروائی پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی بااثر ملزمان جو طویل عرصے سے نوجوان نسل کو نشہ آور اشیاء استعمال کی ترغیب دے رہے ہیں کے خلاف کارروائی لائق تحسین ہے امید ہے اسلام آباد پولیس تمام شیشہ کیفیز جو دراصل منشیات کی نرسریاں ہیں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھے گی انہوں نے کہا سول سوسائٹی کی نشاہدہی،عدالتی احکامات اور پی ایم ڈی یو پر ہزاروں شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی شیشہ کیفیز کے خلاف عدم کاروائی پر سوالات جنم لے رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس ملکر ہی جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہوں یعنی ان کیفیز کے خلاف آئی جی اسلام آباد کی خصوصی تحریک “نشہ اب نہیں” کو کامیاب بنا سکتے ہیں