اسلام باد (بگ ڈیجٹ) وفاقی پولیس نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران سال 2025 میں 1801 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برامد کیں،غیر قانونی اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ کے بڑے غیر قانونی ڈیلرز کے خلاف بلا تفریح قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 2308 ملزمان کو گرفتار کیا 2140 پستول 304 کلاشنکوف 92 بندوقیں 294 خنجر اور 37419 راؤنڈ برامد کیے، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 29 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات درامد کی