سرگودھا (بگ ڈیجٹ)(امتیاز چوہدری)چیئرمین سینیئر سٹیزن فاؤنڈیشن عبدالقدیر خان نے کہا ھے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح انمول شخصیت کے مالک تھے جنہیں خریدنے کےلئے کوئی رائج الوقت سکہ ایجاد نہ ہوا تھا وہ اپنی صلاحیتوں اور زور بازو پر یقین رکھتے تھے اور اپنے زمانے کے مشہور اداروں اور شخصیات کی طرف سے ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں دیئے جانے والے اعزازات کو قبول کرنے سے معذرت کر دیتے وہ قائد اعظم جیسے القابات کے بجائے اپنے آپ کو مسٹر جناح کہلوانا پسند کرتے تھے تاکہ انہیں یہ اعزازات دے کر ان کو مشن سے پیچھے ہٹانے والی ہر کوشش کی حوصلہ شکنی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر فاؤنڈیشن نذیر ولسن گل جنرل سیکرٹری شاکر انصاری، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری امتیاز، ڈاکٹر پروفیسر منظور بدر، اکرم حنیف و دیگر ممبران بھی موجود تھے چیئرمین عبدالقدیر خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو قائد اعظم کے افکار سے روشناس کرانے کی اشد ضرورت ھے تاکہ انہیں ملک کو درپیش داخلی و خارجی خطرات سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔ دشمن ہمارے قومی تشخص کو پامال کرنے کے درپے ہے جسے اتحاد و اتفاق اور قومی وحدت کے استحکام سے ہی بچایا جا سکتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذیر ولسن گل نے کہا حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات بھی قومی انتشار کی نفی ہیں اور ملی وحدت پر زور دیتی ہیں انہوں نے قائد اعظم کے افکار اور حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات کو یکساں لڑی میں پروتے ہو نسل نو کے عمل پیہم پر زور دیا تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط اور طاقتور ملک بنایا جا سکے اس موقع پر ملکی سلامتی ، افواج پاکستان کی ہر محاذ پر کامیابی اور داخلی و خارجی سازشوں کی مکمل ناکامی کے لیے دعا کی گئی بعد ازاں کیک کاٹا گیا