اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد کے ریگالیا ہوٹل میں الفا اینڈ اومیگا گروپ آف سروسز (اے او جی ایس) کے زیرِ اہتمام کرسمس کیک کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چیئرپرسن اے او جی ایس ایسٹر جوزف نے بین المذاہب ہم آہنگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم رنگ، مذہب، نسل اور فرقہ وارانہ تعصبات سے بالاتر ہو کر انسانیت کے فروغ کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔
تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کمیشن برائے انسانی حقوق کے رکن جناب منظور مسیح نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ الفا اینڈ اومیگا گروپ آف سروسز کی جانب سے جناب منظور مسیح کو شیلڈآف اپریسیشن برائے چیف جسٹس بھی پیش کی گئی۔
چیمبر آف کامرس کی نمایاں شخصیت چوہدری اشرف فرزند اور مسلم لیگ (ن) کی نائب چیئرپرسن فرح جاوید نے بھی اعزازی مہمانوں کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی۔ اخلاقی اور معاشرتی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے معزز مہمانوں کا پھول پیش کر کے پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
اس موقع پر ٹیم ممبران میں ان کی خدمات اور کارکردگی کے اعتراف میں اسنادِ تعریفی بھی تقسیم کی گئیں