اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈاﺅن میں ملوث 04 اشتہاریوں سمیت 27 جرائم پیشہ گرفتار،منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے،
تھانہ آبپارہ، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ گولڑہ، تھانہ سمبل، تھانہ ترنول، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ کھنہ، تھانہ کرپا، تھانہ ہمک، تھانہ نیلور، تھانہ بہارہ کہو، اور بنی گالہ پولیس نے 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1217گر ام ہیروئن، 782 گرام آئس، 439 بوتلیں شراب، مختلف بور کے تین پستول ، ایک کلا شنکوف معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی