LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پاکستان قائداعظم اور شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے،علامہ ڈاکٹر محسن نقوی کاشہید مظہر علی مبارک کی برسی پر خطاب۔

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اور شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے افواج پاکستان اور عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اہل بیت علیہم السلام سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہیں، حضرت عیسٰی علیہ السلام نے بھی امن کاپیغام دیا شہید مظہر علی مبارک کی ملی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار مقررین علامہ ڈاکٹر سید محسن علی نقوی، خطیب اہل بیت مولانا سید نیئر عباس نقوی، ذاکر اہلبیت عصمت عباس کھوکھر آف لالیاں، انٹرنیشنل نعت خواں حاجی محمد رفیق، ،نعت خواں محمد فیصل، ذاکر اہلبیت ساجد حسین اور دیگر نے شہید مظہر علی مبارک کی برسی پر خطاب میں کیا علامہ ڈاکٹر سید محسن نقوی نے قرآن پاک کی سورت کوثر کی تفسیر کو اہلبیت علیہم السلام کی عظمت کی روشنی میں بیان کیا انہوں نے کہا یہ سورت اس وقت نازل ہوئی جب آپ ﷺ کے دشمن آپ ﷺ کو “ابتر” (بے اولاد، بے نام و نشان) کہتے تھے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے آپ کو کوثر عطا کی ہےیہ سورت آپ ﷺ کے دشمنوں کو واضح پیغام ہے کہ وہی لوگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے، ان کا نام و نشان باقی نہیں رہے گا، جبکہ آپ کی رسالت اور آپ کا دین قیامت تک قائم رہے گا۔علامہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اور شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے افواج پاکستان اور عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی قوم دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جس طرح دشمن بھارت کوشکست دی اسطرح فتنہ الہندوستان،اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے انہوں نے کہا جو قومیں شہداء کی قربانیوں کو بھول جاتی ہے تاریخ اسکو کبھی معاف نہیں کرتی،علامہ محسن نقوی نے کہا اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ہے
اس موقع پر مولانا نیئر نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظمت کو قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے بیان کیا ہے ” اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے جاتے ہیں ان کی نسبت یوں بھی مت کہو کہ وہ مردے ہیں کہ بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم حواس سے ادراک نہیں کرسکتے،
انٹرنیشنل نعت خواں، خادم بیت اللہ حاجی محمد رفیق نے اہلبیت کی عظمت بیان کرکے زبردست داد حاصل کی، نعت خواں محمد فیصل نے منقبت ،سلام ،ذاکر اہلبیت ساجد حسین نے مصائب شہداء کربلا بیان کیا،آخر میں منتظم اعلی ڈاکٹر اظہر علی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا
واضع رہے کہ ڈاکٹر مبارک علی کے جوان سال بیٹے مظہر علی مبارک کو سال 2013 میں دہشتگردی کے واقعہ میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے شہید کر دیا تھا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X