LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(عباس بیگ مرزا) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فورم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی’اور دہشتگردی کے واقعات میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا’ کور کمانڈرز کانفرنس میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی یکجہتی ، سلامتی، استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ، چاہے ایسے عناصر سیاسی ہوں یا کوئی بھی’ کانفرنس کے شرکاء نے اعادہ کیا کہ بھارتی سرپرستی والے تمام دہشتگردوں، سہولت کاروں ، دہشت گردوں کے معاونین کے ساتھ بھی فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا’ فیلڈ مارشل نے کہا کہ حکومت اورپاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ملک بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے باعث ملک یقینی طورپر عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے’ اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ملک کودرپیش خطرات اور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا’ کور کمانڈرز کانفرنس نے اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ملک کودرپیش خطرات اور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا’ فورم نے بلوچستان حکومت کے خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدامات سماجی روابط کے ذریعے گورننس سے جڑے دہشت گردی کے عوامل کا خاتمہ کرتے ہیں شرکاء نے پائیدار امن، استحکام یقینی بنانے کے لیے دیگر علاقوں میں بھی ایسے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی ثابت قدمی کا اعادہ کیا کانفرنس نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی بھی توثیق کی۔ فورم کے شرکا نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور غزہ تک بلا روک ٹوک انسانی رسائی اور فلسطینی ریاست کے لیے ایک قابل اعتماد راستے کا مطالبہ کیا کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری ، نظم و ضبط، تربیت، نئی جدتیں،میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X