راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرسمس کے حوالے سے میٹنگ، ایس پی راول، ڈی ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور دیگر افسران کی شرکت، کرسمس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے گرجا گھروں باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر موثر سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، مسیحی برادری کے پاسٹرز اور عمائدین نے سکیورٹی انتظامات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی
