LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اپوزیشن اتحاد کی دو روزہ کانفرنس، آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ، شفاف انتخابات کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ قومی کانفرنس خیبر پختونخواہ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماں، ممتاز وکلا، سینئر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔جن میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی،مشتاق احمد خان،اختر مینگل ،افراسیاب خٹک،وکیل ایمان مزاری،سینئر وکیل،رابعہ باجوہ سینئر صحافی و صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،مطیح اللہ جان و دیگر شامل ہوئے کانفرنس کا مقصد آئین پاکستان کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام، انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ آئین پاکستان عوام کے حقوق کا ضامن ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا ہیانہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری، پارلیمان کی بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کا احترام ہی ایک مضبوط وفاق کی بنیاد ہے۔ وزیر اعلی نے زور دیا کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تاکہ جمہوری نظام مستحکم ہو سکے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین پاکستان کی مسلسل پامالی نے عوام کے اعتماد کو مجروح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کے درمیان طاقت کا توازن آئین کے مطابق ہونا ناگزیر ہیبیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود آئین کے تحفظ کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین محض ایک دستاویز نہیں بلکہ ریاست اور شہری کے درمیان ایک سماجی معاہدہ ہے انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کی معطلی اور انصاف تک رسائی میں رکاوٹیں آئینی روح کے منافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کی تشریح اور عملدرآمد میں کسی قسم کا ابہام جمہوریت کو کمزور کرتا ہے ،مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین تمام شہریوں کو مذہبی، لسانی اور سیاسی آزادی فراہم کرتا ہے، لیکن بدقسمتی سے کمزور طبقات کو ان کے آئینی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحفظ کی جدوجہد دراصل مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد ہے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچک زئی نے کہا کہ پاکستان کی بقا آئین اور جمہوریت سے وابستہ ہیانہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور عوامی رائے کو دبانے کی کوئی بھی کوشش ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جاتی ہے

انہوں نے وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہی صوبوں کو یکجہتی کی لڑی میں پروتا ہے ،کانفرنس کے دوران سینئر صحافیوں نے بھی خطاب کیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور آئین میں دی گئی اظہارِ رائے کی آزادی کے بغیر شفاف نظام ممکن نہیں انہوں نے صحافیوں کو درپیش مشکلات، سنسرشپ اور دبا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئینی ضمانتوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائیدو روزہ کانفرنس کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں آئین پاکستان کی بالادستی، آزاد عدلیہ، شفاف انتخابات، انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان ملک بھر میں آئین کے شعور کو بیدار کرنے کے لیے سیمینارز، کنونشنز اور عوامی رابطہ مہم جاری رکھے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X