LOADING

Type to search

ایبٹ آباد (بگ ڈیجٹ) ڈاکٹر وردا اغواء /قتل کیس میں اہم پیش رفت اور مزید سنسنی خیز انکشافات

Share this to the Social Media

ایبٹ آباد (بگ ڈیجٹ) ڈاکٹر وردا اغواء /قتل کیس میں اہم پیش رفت اور مزید سنسنی خیز انکشافات علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے ایک ملزم کا اقبال جرم ملزمان کا ریمانڈ ختم ہونے پر پولیس نے ایک بار پھر حوالگی کیلئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ماسٹر پلانر وحید بلے کے قبضے سے سونا /طلائی زیورات بھی برآمد کر لئے گئے۔ گزشتہ روز ڈاکٹر وردا اغواء /قتل کیس میں زیر حراست ملزمان سہیلی ردا اس کا شوہر وحید بلا ٗ ٹھیکیدار ندیم اور ڈرائیور پرویزکو انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا پولیس کی مزید جسمانی حراست کی استدعا مسترد کر دی جس پر پولیس کی طرف سے تفیشی آفیسر نے ملزمان کی ایک بار پھر حوالگی کے لئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا کہ اہم نوعیت کا کیس ہے ملزمان کی مزید جسمانی حراست دی جائے ایک گرفتار ملزم پرویز نے اقبال جرم کر لیا ہے جبکہ ڈاکٹر وردا کی سہیلی مقدمے کی مرکزی ملزم ردہ کے شوہر وحید بلے کے قبضے سے سونا /طلائی زیورات اور دس رسیدیں بھی برآمد کر لی ہیں۔ ملزما ن کی نشاندہی پر آلہ قتل ” رسی ” جس سے ڈاکٹر وردہ کو گلہ دبا کر ہلاک کیا گیا تھا وہ بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے قبضے سے 1کروڑ 23لاکھ روپے کے چیک بھی برآمد ہوئے ہیں تفتیشی عملے نے ملزمان سے جائے وقوعہ کے بارے منصوبہ بندی کے مقامات کی نشاندہی سمیت تمام تر قانونی ضروری لوازمات مکمل کر لئے ہیں۔ ملزما ن نے ڈاکٹر وردہ کو اغواء و قتل کرنے کے لئے ابتدائی پلان وحید بلے کے گھر پر بنایا جس میں وحید بلا اس کی بیوی ردا اور ٹھیکیدار ندیم شامل تھے جبکہ دوسری منصوبہ بندی وحید بلے دی ہٹی پر ہوئی جس میں وحید بلا ٗ ٹھیکیدار ندیم اور اجرتی قاتل شمریز شامل تھے اسی طرح تیسری بار ملزمان شیخ ڈھیری کے علاقے میں اکٹھے ہوئے اور شمریز ٗ ندیم اور پرویز نے ہولناک منصوبے کو فیصلہ کن عملی شکل دی مقدمہ میں تفتیشی ٹیم نے تمام تر ثبوت اور گواہان عدالت میں پیش Ai photoر دیئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X