اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میاں منظور وٹو انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق میاں منظور وٹو طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ میاں منظور وٹو کا تعلق حویلی لکھا سے تھا اور وہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر بھی رہے ہیں، ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔