راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آفتاب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ۔ 02 افراد گرفتار 1220 گرام ہیروئن ۔ 1650 گرام چرس برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرواہ سید آفتاب شاہ نے ہمراہ ٹیم منشیات فروشوں سپلائرز کیخلاف کاروائیوں میں مزید 02 افراد کو گرفتار کر لیا پولیس ٹیم نے دوران گشت ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے 1220گرام ہیروئن پوڈر برآمد کر لیا جبکہ مزید کاروائی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے 1650 گرام چرس برآمد کر لی ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او صدرواہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کےخاتمے کیلئے بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ۔