LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پیرسیدسہیل بخاری کی سانس کی تکلیف کی وجہ سے ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز اسلام آباد کی تقریب 17 ، دسمبر کی بجائے 14 ، جنوری 2026 ءکو منعقد کی جائے گی – پیر سید نہال شاہ بخاری

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چئیرمین ایوارڈزکمیٹی سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیرسیدسہیل بخاری کی ناسازی طبیعت کی وجہ سے ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز اسلام آباد کی تقریب جو کہ 17 ، دسمبر 2025ء کو منعقد کی جارھی تھی اب 14 ، جنوری 2026ء کو منعقد کی جائے گی – پیرسیدسہیل بخاری گزشتہ 4 سال سے برڈ الرجی کی وجہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہے اور گزشتہ ایک ہفتہ سے انکے معالج معروف پلمونوجسٹ ڈاکٹر معاذ سہیل رانا کی ہدایت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر صبح و شام سٹیرائیڈ کے انجکشن اور ڈرپ ڈاکٹر سید باذل شاہ بخاری اپنی زیر نگرانی معالج کی ہدایت کے مطابق گھر میں تمام سہولیات کے ساتھ علاج جاری ہے – پیرسیدسہیل بخاری کے صاحبزادے پیرسید نہال شاہ بخاری نے بتایا ہے کہ بابا جان ناسازی طبع کی وجہ سے تقریب کی تیاریاں نہیں کرسکے اس لئے تاریخ کی تبدیلی کی گئی ھے – انہوں نے کہا کہ ہمارے والد گرامی نے 4 ، دہائیوں تک ہر شعبہ زندگی کے افراد اور شخصیات کی پذیرائی کی ہے اور کر رہے ہیں – ہمیں دوسرے لوگوں کی طرح رونا نہیں آتا ھم نجیب الطرفین سادات ہیں – دوست احباب سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست ہے –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X