اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سینئر صحافی نوابزادہ خورشید، نوابزادہ شاہ علی اور عمار نے اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے قائم مقام صدر شیخ طیب سعید سے ملاقات کے لیے انکے دفتر پہنچے۔ جہاں شیخ طیب سعید کو عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی، جن میں چھوٹے تاجروں کے مسائل، صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور چیمبر کی جاری سرگرمیوں سے متعلق امور شامل تھے۔

